Wednesday, 02 April 2025, 03:57:35 am
 
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا جموں و کشمیر میں لاپتہ بچوں کی بڑھتی تعداد پر افسوس کا اظہار
March 26, 2025

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں اے پی ایچ سی کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارتی فوج اور ان کی ایجنسیاں ان گمشدگیوں کی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں کو اٹھا لیتے ہیں اور اندرون بھارت فروخت کر دیتے ہیں۔

ادھر کشمیر میڈیا سروس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2016 اور 2022 کے درمیان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر پانچ ہزار چار سو سے زائد بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔