وینزویلا میں کراکس کے علاقے میں شدید نوعیت کے دو زلزلوں کے باعث 32 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 7.2 شدت کا زلزلہ کراکس سے تقریبا 160 کلومیٹر مغرب میں آیا، جس کے ایک منٹ سے بھی کم وقت بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
شدید زلزلوں کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جس سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
وینزویلا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔