Wednesday, 24 June 2026, 12:52:57 pm
 
امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کی کامیاب ثالثی نے مودی کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا
June 24, 2026

مودی کی بدترین خارجہ پالیسی عیاں ہوگئی، سنجیدہ سفارت کاری محض سوشل میڈیا تماشہ بن گئی۔  امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کی کامیاب ثالثی نے مودی کی نام نہاد سفارت کاری کو خاک میں ملا دیا۔ 

بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق بھارتی خارجہ پالیسی میں قیادت کا مفاد بڑھنے سے ریاستی سفارتی شناخت کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ 

کانگریس رہنماء پون کھیڑا نے بھی مودی کی خارجہ پالیسی کو ملکی مفاد کے بجائے صرف ذاتی دکھاوے کا ذریعہ قرار دیا۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ 

دی پرنٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی ایشیا بحران اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مودی حکومت کا خوف کھل کر سامنے آیا۔ مودی کی ظاہری نمائش کے برعکس عالمی مذاکرات میں بھارت کی کوئی جگہ نہیں دکھائی دی۔ 

بھارتی دفاعی ماہر پروین ساہنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں مودی کی مکمل سفارتی ناکامی عالمی سطح پر بھارت کی بدترین بے وقعتی ثابت ہو گی۔ 

مودی کے خوف اور دکھاوے کی سیاست نے دنیا بھر میں بھارت کی عزت خاک میں ملا دی۔