وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسمارٹ اسکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر کسٹم کلیئرنس اور امیگریشن سمیت دیگر امور کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے حوالے سے حالیہ انکوائری میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس بے ضابطگیاں سامنے آنے پر وزیراعظم نے بلا تفریق کارروائی اور واجبات کی وصولی کا حکم دیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں دریائے سندھ کے پلوں پر انڈس کلیکٹریٹ نے کام کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ چار بڑے ٹیکس پیئر یونٹس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں سیلز ٹیکس کے لیے الگ الگ زونز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔