جنوبی افریقہ کے پروگریسو بزنس فورم کے ایک وفد نے اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اورباہمی مفاد کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے تحقیق و ترقی، تکنیکی مہارت، سرمایہ کاری اورصنعتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔