چین کا خلائی جہاز شین ژو ۔ 24 کل شمال مغربی چین کے جیو چوان خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔
چین کے خلائی تحقیقی ادارے کے اعلان کے مطابق چینی خلا باز تانگ ہونگ بو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شین ژو ۔ 24 کے خلائی مشن میں حصہ لیں گے۔
شین ژو ۔ 24 خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر منتخب پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔