Tuesday, 24 November 2026, 06:54:59 pm
 
وزارتِ مذہبی امور نوجوانوں میں قرآنی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے: سردار محمد یوسف
November 24, 2026

دوسرا سہ روزہ بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرآت آج اسلام آباد میں شروع ہوا۔

مذہبی اُمور کے وزیر سردار محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت قرآن پاک کی تعلیم اور اس کے پیغام کو عام کرنا اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت میں غلطیوں کے خاتمے کے لیے اہم قانون سازی کی ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نوجوان نسل میں قرآن پاک کی تعلیم اور قرآت کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت ہر سال قومی سطح پر حفظ و قرآت کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔