Friday, 29 March 2024, 08:27:07 pm
وزیرتجارت نے بندرگاہوں پر پھنسے سامان سے متعلق مسائل حل کرنے پر زور
January 24, 2023

تجارت کے وزیرسیدنویدقمرنے بندرگاہوں پرپھنسے ہوئے درآمدی سامان کے متعلق مسائل کے حل کے لئے طریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔وہ کراچی میں بحری امورکے وفاقی وزیرفیصل سبزواری کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں درآمدکنندگان کے لئے مختلف ٹیکسوں اوردرآمدی سامان کی جلدکلیئرنس کے امورکاجائزہ لیاگیا۔وزیرتجارت نے تاجربرادری کوسہولت فراہم کرنے کی خاطر کمرشل لیٹرآف کریڈٹ کھولنے کے لئے بھی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا جس سے تجارت کوفروغ ملے گا۔انہوں نے برآمدات کے اضافے حسابات جاریہ کے خسارے کو کم کرنے اوراقتصادی نمو کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے کے لئے پالیسیوں کے موثرنفاذ کی ضرورت پربھی زوردیا۔

ادھرکراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحری امورکے وزیرفیصل سبزواری نے درآمدکنندگان کی سہولت کے لئے کراچی بندرگاہ اورپورٹ قاسم پرپھنسے ہوئے کنٹینروں کے چارجز ختم کرنے کااعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ بندرگاہوں پرپھنسے ہوئے کنٹینروں کے لئے پورٹ حکام کے سوفیصدچارجز معاف کئے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں اعلامیہ وزارت بحری امورجاری کرے گی۔وزیربحری امورنے کہاکہ پورٹ حکام کے چارجز کے علاوہ شپنگ لائن انڈسٹری اور کنٹینرٹرمینلز آپریٹرزپر بھی زوردیاگیاہے کہ درآمدکنندگان کو خاطرخواہ چھوٹ دی جائے۔انہوں نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے غلط اطلاعات فراہم کرنے پرافسوس کااظہار کیا کہ شپنگ کاروباربندکیاجارہاہے انہوں نے ان اطلاعات کوحقائق کے برعکس قراردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.