Monday, 23 September 2024, 02:16:58 am
 
صدر،وزیراعظم کی سری لنکا کے نومنتخب صدرکو کامیابی پرمبارکباد
September 22, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے Anura Kumara Dissanayakeکو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں  کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں  صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعاون موجود ہے۔

صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سری لنکا کے نومنتخب  صدر کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے سری لنکا کی قیادت اور عوام کے لیے خوشحالی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں سری لنکا کے نو منتخب صدرکوکامیابی کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔