Monday, 23 September 2024, 02:27:51 am
 
صدر کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
September 22, 2024

صدر آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں شہید پولیس آفیسر کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔