Monday, 23 September 2024, 02:24:27 am
 
بجلی چوری کیخلاف شروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد
September 22, 2024

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف شروع کی گئی بھرپور مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اب تک ایک سو چودہ ارب روپے سے زائد رقم وصول کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ اداروں نے رواں ماہ کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور ملک کے دوسرے حصوںسے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کی وصولی کی ۔ایک ماہ کے دوران متعلقہ اداروں کی جانب سے ایک سو تئیس بجلی چوروں کوگرفتار کیاگیا۔