Monday, 23 September 2024, 02:16:02 am
 
ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہے،رانا تنویر
September 22, 2024

فائل فوٹو

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے آج(اتوارکو) مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریئے مثبت رجحانات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے آئینی ترامیم کے بارے میں کہا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے جس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔