پاکستان نے شام میں شامی قیادت میں عبوری انصاف اور قومی مفاہمت کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس حمایت کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے شام میں عبوری انصاف اور لاپتا افراد سے متعلق آریا فارمولا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سفیر نے کہا کہ عبوری انصاف قومی مفاہمت کے فروغ، باہمی اعتماد کی بحالی، سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کی جائز توقعات پوری کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔