پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، رابطوں اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، اور کثیرجہتی فورمز پر رابطہ بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے آج منیلا میں آسیان علاقائی فورم کے تینتیسویں وزارتی اجلاس سے قبل ملاقات میں کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔