پاکستان اور ایران نے تعلیم اور سائنسی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ایران کے وزیرِ سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی ڈاکٹرحسین سیمائی سراف اور وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے طلبائ، محققین اور تعلیمی برادری کے باہمی مفاد کیلئے ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔