نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج منیلا میں آسیان علاقائی فورم کے تینتیسویں وزارتی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81 ویں اجلاس کے منتخب صدر خلیل الرحمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور گزشتہ سال نائب وزیراعظم کے بنگلہ دیش کے دورے سے تعلقات کو ملنے والی نئی تقویت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں کو خوش آئند قرار دیاجن میں عوامی روابط میں اضافہ اور اس سال براہِ راست پروازیں شروع ہونے کے بعد بہتر رابطہ شامل ہے۔ انہوں نے اس مثبت پیش رفت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔