Wednesday, 22 July 2026, 04:42:11 pm
 
پاکستان اور ایران کا انسداد دہشت گردی،غیرقانونی امیگریشن،انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پراتفاق
July 22, 2026

پاکستان اور ایران نے انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر افغان سرحد سے منشیات اور دہشتگردی روکنے کیلئے مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے دوطرفہ اشتراک کار بڑھانے کے لئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے امن کیلئے غیر معمولی کام کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب بھی اچھی خبر سامنے آئے گی اور امن قائم ہوگا۔