Wednesday, 22 July 2026, 04:41:34 pm
 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا
July 22, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چارروپے ترانوے پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت تین سوبیس روپے تہترپیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جبکہ سات روپے پندرہ پیسے فی لٹراضافے کے ساتھ ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت تین سو سڑسٹھ روپے اکیس پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے ۔