Wednesday, 22 July 2026, 04:35:39 pm
 
محمد اورنگزیب کی امریکی وزیرخزانہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
July 22, 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون، امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تذویراتی منصوبوں پر پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے امریکی ہم منصب کو پاکستان کی معیشت میں میکرواکنامک استحکام، پائیدار اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے سفر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے تناظر میں مارکیٹ تک رسائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں  رہنماوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے، امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور تذویراتی منصوبوں پر موثر پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔