Tuesday, 13 May 2025, 11:29:25 am
 
صدر کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت پر توجہ دینے کی ضرورت پرزور
March 21, 2023

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ملک کی بہتری کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت پر توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

وہ کراچی میں صدارتی اقدامات برائے مصنوعی ذہانت اورکمپیوٹنگ اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام تقسیم اسناداورایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدرنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی واحد صنعت ہے جو ہمیں فوری اورمطلوبہ نتائج کے حصول میں مدد کرسکتی ہے۔