Saturday, 20 June 2026, 08:38:47 am
 
پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار
June 19, 2026

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور سنگین انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف پیس، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی تمام انسانی امدادی کوششیں قابض حکام کے غیر قانونی اقدامات کے باعث شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک رسائی بلا رکاوٹ جاری رہنی چاہئے۔