وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کی جانب سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے وعدے کی تکمیل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔
وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام کو منتقل کرنے کی بجائے ایک سو اٹھائیس ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا۔
وزیراعظم نے مشکل وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔