Monday, 22 June 2026, 01:16:35 pm
 
وزارت اطلاعات نے خیبرپختونخوا میں طالبان رجیم کا ڈرون حملے کا دعویٰ مسترد کردیا
June 19, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں داعش خراسان کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کے بارے میں افغان طالبان رجیم کے جھوٹے بیان اور دعوؤں کی تردید کی ہے۔

وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں ان دعوؤں کو غلط قرار دیا۔

افغان طالبان نے خیبرپختونخؒوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ دعوے حسب معمول بے بنیاد اور غلط ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے کیمپ افغان طالبان رجیم کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے اندر موجود ہیں،جہاں انہیں چلایا اور سرپرستی فراہم کی جاتی ہے۔

پڑوسی ممالک اور پورے خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی پر پردہ ڈالنے کے لیے طالبان رجیم اس نوعیت کے جھوٹے اور مذموم بیانات جاری کرنے کی عادی ہے۔

طالبان رجیم کا ایک ڈرون خیبر کے علاقے شنکو کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔پاکستان فضائیہ کے مستعد فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر اس کی نشاندہی کی اور ناکارہ بنا دیا۔