قومی اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں امریکہ ایران امن معاہدے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ اور انتھک کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ اس اقدام نے ملک کو عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد غیر جانبدار ثالث کے طور پر اجاگر کیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مذاکراتی عمل میں شامل پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا گیا۔
ایوان نے جارحیت کے خاتمے اور امریکہ ، ایران امن معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تاریخی سفارتی پیش رفت کو انتہائی اطمینان بخش اور قابل افتخار قرار دیا۔
قرارداد میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کو مبارکباد دی گئی۔