Monday, 22 June 2026, 01:46:39 pm
 
وفاقی حکومت کا پاسپورٹ سسٹم میں اہم اصلاحات کرنے کا فیصلہ
June 19, 2026

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سسٹم میں اہم اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹرز میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں اصولی طور پر پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پریمیم خدمات کی سہولت حاصل کرنے والے افراد کو پاسپورٹ پر آنے والے اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنی ہو گی۔

اجلاس میں آئندہ ماہ کی یکم سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی ایپ پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای پاسپورٹ کی مکمل منتقلی سے پاسپورٹ کے اجرا میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے ایف بی آر کی مشاورت سے بزنس پاسپورٹ کے حوالے سے پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔