فائل فوٹو
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہونے والے چار علاقائی ممالک کے گروپ کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیر اعظم مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے دو طرفہ مشاورت کریں گے اور صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔
بات چیت میں پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔