Monday, 18 November 2024, 10:39:03 pm
 
رانا تنویر حسین کا تاجروں کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار
November 18, 2024

فائل فوٹو

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان میں خواتین تاجروں کیلئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (پیر کو )لاہور میں خواتین تاجروں کے دن کے موقع پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے کے اجلاس میںکیا ۔

رانا تنویر حسین نے تاجر خواتین کی ترقی کیلئے کوششوں پر سمیڈا سراہا اور پاکستانی خواتین کے حوصلے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے خصوصاً دیہی خواتین میں جو اپنے خاندانوں کی کفالت کررہی ہیں اور معیشت کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔