Monday, 18 November 2024, 10:54:09 pm
 
بلوم برگ کی پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں ترقی کے رجحان میں اضافے کی پیشگوئی
November 18, 2024

امریکہ میں شائع ہونے والے جریدے بلوم برگ نے آئندہ سال کے آخر تک پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں ترقی کے رجحان میں 27فیصد اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

ایک تجزیے میں جریدے نے لکھا ہے کہ پاکستان کے بازار حصص میں ایک چوتھائی سے زیادہ اضافہ متوقع ہے کیونکہ ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور کرنسی بھی مستحکم ہوئی ہے۔

جریدے کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس رواں سال عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر رہا۔

جریدے نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ شرح سود، روپے کی قدر میں استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے ساتھ ممکنہ نئی درجہ بندی کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بالخصوص قرض اور سرمائے کی منڈیوں کمی بڑے پیمانے پر راغب کررہا ہے۔