File Photo
انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ڈیجیٹل صنفی امتیازکے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔
وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ''ڈیجٹلائزیشن اورسیاست میں خواتین''کے موضوع پر ایک کانفرنس سے ورچوئل خطاب کررہی تھیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاکہ خواتین کی انٹرنیٹ اورٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی ضروری ہے کیونکہ انہیں انٹرنیٹ اورڈیجیٹل آلات کی فراہمی کے ذریعے بااختیاربنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کی طرف سے موبائل فون اورانفارمیشن اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔