Monday, 18 November 2024, 06:44:10 pm
 
بینکوں نے آج سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں
November 18, 2024

پندرہ نامزد بینکوں نے آج (پیر) سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

وزارت مذہبی اُمور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کو ہر حج درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ نواسی ہزار چھ سو پانچ ہے۔ سپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پانچ ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی رقم کی ادائیگی یکمشت ڈالروں میں کرنا ہو گی۔سرکاری حج پیکج میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ، کھانا، تربیت، رہائش اور ویکسین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق شدید اور پیچیدہ طبی مسائل میں مبتلا افراد اور بارہ سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔