Monday, 18 November 2024, 10:35:40 pm
 
وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے مالی معاونت کو سراہا
November 18, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے برسوں سے جاری مالی اور تکنیکی معاونت کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک کے سینیئر ڈائریکٹر طارق ایچ نیازی کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جس نے آج(پیر کو) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

محمداورنگزیب نے ماحول دوست اقدامات اور حکومت اور پینشن اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھانے میں بنک کی امداد کا خیر مقدم کیا۔

وفد نے وزیرخزانہ کو ایشیائی ترقیاتی بنک کے اقدامات کے بارے میں بتایا جن کا مقصد مالی انتظام کو مزید مضبوط بنانا اور بنک کے ترقی پذیر رکن ممالک میں موثر نظم ونسق یقینی بنانا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے سینیئر ڈائریکٹر نے کہا کہ بنک کے امداد کے ترجیحی شعبے پاکستان کی ترقیاتی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔