فائل فوٹو
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وباء سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نے کہا کہ کہ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے اور ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔