چین میں پاکستان کے سفیرخلیل ہاشمی نے کہاہے کہ ایک ہزارکلومیٹرسے زائد طویل ساحلی پٹی کے ساتھ پاکستان کوقابل تجدید توانائی کے لئے قدرتی فائدہ حاصل ہے۔
وہ چین کے شہر Fuzhou میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔
خلیل ہاشمی نے چین میں ساحلو ں پرہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صنعت کی ترقی کوسراہتے ہوئے ٹیکنالوجی کے تبادلے کومضبوط بنانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورریگولیٹری امداد کے ذریعے دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
انہو ں نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ساحلوں پرہوا سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں موجودمواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔