Friday, 29 March 2024, 02:07:29 pm
وزیراعظم کی بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات پرعلیم ڈار کی تعریف
March 18, 2023

پاکستان کے سینئر ایمپائر علیم ڈار آئی سی سی کے ایمپائرز کے ایلیٹ پینل سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں ریکارڈ تعداد میں بین الاقوامی میچوں میں خدمات سرانجام دیں۔علیم ڈار نے پہلی بار 2002 میں ایلیٹ پینل ایمپائر کی حیثیت سے بین الاقومی میچ میں خدمات سرانجام دیں اور ایک سال بعد جنوبی افریقہ میں 2003 کے ورلڈ کپ میں ایمپائرنگ کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایک ٹویٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات پر علیم ڈار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر طرز کے کرکٹ میچوں میں علیم ڈار کی خامیوں سے پاک ایمپائرنگ کی وجہ سے کرکٹ کی پوری دنیا میں ان کی تعریف کی گئی۔ پاکستان کو ان پر فخر ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.