رات لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چاروکٹوں سے ہرا دیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے 14 اعشاریہ 3اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
پی ایس ایل کا اگلا میچ آج ملتان میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔