Friday, 09 May 2025, 05:06:00 pm
 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے شکست
May 08, 2025

رات راولپنڈی میںپاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک سو نو رنز سے ہرا دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو تریسٹھ رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم انیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں پاکستان سپرلیگ میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

میچ آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔