ملتان میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں پشاورزلمی نے ملتان سلطانزکوسات وکٹوں سے ہرادیا۔
ملتان سلطانزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس اعشاریہ ایک اوورزمیں ایک سوآٹھ رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔
پشاورزلمی نے ہدف تیرہ اوورزمیں حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کااگلامیچ کل راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا۔