رات لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اٹھاون رنز بنائے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انیس اعشاریہ پانچ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے آج لاہور میں کھیلے جانے والے ایک میچ میںلاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔
میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔