Thursday, 26 December 2024, 02:53:05 pm
 
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی فوج کے انخلاء اور شامی اہداف پر حملے روکنے کا مطالبہ
December 14, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے تزویراتی لحاظ سے گولان کے اہم غیر فوجی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور شامی اہداف پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دئیے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حالیہ سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔