Monday, 30 December 2024, 10:00:42 pm
 
سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی سے منظورقرارداد کا خیرمقدم
December 21, 2024

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ایک قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی ذمہ داریوں کے بارے میں عالمی عدالت انصاف سے مشاورتی رائے کی درخواست کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان رکن ملکوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قرارداد کی حمایت کی اور اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ جاری چیلنجز کے تناظر میں فلسطینی عوام کی مدد کریں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ منظور کردہ قرارداد کی حمایت کی۔