Friday, 27 December 2024, 05:05:53 am
 
آذربائیجان کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی
December 26, 2024

قازقستان کے شہر اکتا کے قریب آذربائیجان کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی ہے۔

قازق حکام نے بتایاہے کہ طیارے میں اس وقت آگ لگ گئی جب اس نے دھند کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔

مسافر طیارہ آذربائیجان سے روس جا رہا تھا جس میں انہتر افراد سوار تھے۔