اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ڈیجیٹل خطرات سے بچانے کے لئے سائبر کرائم کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کو اختیارکیا ہے۔
یہ تاریخی معاہدہ رکن ممالک پرقانونی طورپرلاگوہوگاجوپانچ سال کی جدوجہدکانتیجہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز نے کنونشن کو اپنانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ رکن ممالک کی سائبر کرائمز کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لئے اجتماعی خواہش کامظہرہے۔