Friday, 27 December 2024, 04:43:10 am
 
آذربائیجان سے روس جانے والامسافر طیارہ قازقستان کے قریب گر کر تباہ
December 25, 2024

آذربائیجان سے روس جانے والا ایک مسافر طیارہ آج (بدھ) قازقستان کے شہرAktau کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں باسٹھ مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔قازقستان کے حکام کے مطابق زندہ بچنے والے اٹھائیس زخمیوں کا علاج اور مزید امدادی سرگرمیاںجاری ہیں۔