اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے شام میں سیاسی اقتدار کی پرامن انداز میں منتقلی پر زور دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے شام میں اتحاد اور تعمیرنو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انتونیو گوتریز نے کہا کہ یہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ پرامن اور جامع انداز میں اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔