امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے اور شام میں اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک بیان میں ترک صدر اردوان نے انتونی بلنکن کو بتایا کہ ترکیہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قومی سلامتی کے لئے شام میں حفاظتی اقدامات کرے گا۔