Saturday, 27 April 2024, 06:02:42 am
چین پاکستان اقتصادی راہداری صوبے کی کایا پلٹ دے گی:اکبرایوب
August 13, 2019

خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان نےکہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صوبے کی کایا پلٹ دے گی۔

 انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے فلک نیاز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ سکھی کناری پن بجلی منصوبے، صوبے کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں اور خصوصی اقتصادی زونز سمیت اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

 اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مزید ترقیاتی منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے نوجوانوں کےلئے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے اور خیبرپختونخوا میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.