Saturday, 27 April 2024, 03:02:40 pm
چین نے پاک چین تعلقات اور سی پیک بارے وزیراعظم شہبازشریف کے مثبت بیان کوسراہا
April 20, 2022

چین نے پاک چین تعلقات اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں وزیراعظم شہبازشریف کے مثبت بیان کوسراہاہے۔بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہاکہ شہبازشریف کابیان چین اورپاکستان کی سدابہاردوستی اور کثیرجہتی تعاون کے بارے میں پاکستان کے جذبات کی مکمل عکاسی کرتاہے۔اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردارادا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی تقدیربدلنے کامنصوبہ ہے جس کے لئے انہوں نے صدر ژی جن پنگ کاشکریہ اداکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.