Saturday, 27 April 2024, 11:53:10 am
چین نےاقتصادی راہداری کےدوسرے مرحلے میں تیزی سےترقی کی یقین دہانی کرائی ہے:خالد
February 07, 2022

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے امور کے بارے میں معاون خصوصی خالد منصور نےکہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ کے دورے کے موقع پر چین نے اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار اور  تیزی سے ترقی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران چین کی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کی جانب سے چین کے سرمایہ کاروں کو فراہم کی گئی سہولتوں اور ماحول کو سراہا ہے۔

 خالد منصور نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں مسلسل بیس ملاقاتیں کیں جس دوران چین کی کمپنیوں نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، ہاوسنگ اور تعمیرات، کان کنی اور تیل صاف کرنے کے کارخانوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 معاون خصوصی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک اب صنعتوں کے قیام کی طرف بڑھے گا جس سے معیشت کو فائدہ اور نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.