Saturday, 27 April 2024, 01:57:28 pm
سی پیک منصوبے شفاف ہیں ، کوئی خفیہ قرض نہیں:اسد عمر
October 06, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبے شفاف ہیں اور کوئی خفیہ قرض نہیں ہے۔آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ایک امریکی تھنک ٹینک کی حالیہ ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے سے متعلق تفصیلات متعدد مواقع پر بتائی گئی ہیں اور اس بڑے منصوبے کی پارلیمان کی جانب سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ چین کا قرض پاکستان کے کل بیرونی قرضوں کا صرف چھبیس فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی کا ایک بڑا مسئلہ در پیش ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہیں چینی قرضے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اسد عمر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں کیلئے قرض کی شرائط بنیادی طور پر اقتصادی راہداری کے علاقوں سمیت قرضوں سے زیادہ حق میں ہیں جو دوسرے مختلف اداروں سے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی شرح منافع بھی دوفیصد ہے۔اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور پاکستان سے متعلق دنیا کو غلط تاثر دینے کیلئے راہداری منصوبے سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دوطرفہ راہداری کو علاقائی راہداری منصوبے میں تبدیل کرنے کا حامی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.