Saturday, 27 April 2024, 03:12:31 pm
سی پیک سے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں میں بہتری آئے گی:رزاق دائود
March 14, 2022

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت عبدالرزاق داد کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں میں بہتری آئے گی۔پیر کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی رابطوں میں اضافے کی وجہ سے خطے کے ممالک کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے اور پاکستان سے ٹرک اگلے ہفتے افغانستان کے راستے ازبکستان اور قازقستان جائیں گے۔عبدالرزاق داد نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.